نیشنل ہائی ویز پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون کےاستعمال پر 5000 جرمانہ عائد

نیشنل ہائی ویز پر دوران ڈرائیونگ موبائل فون کےاستعمال پر 5000 جرمانہ عائد
کیپشن: 5000 fine for using mobile phone while driving on national highways

ایک نیوز: یکم جنوری سے نیشنل ہائی ویز کی چھوٹی بڑی سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دبئی قسم کے بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں۔ 

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق بغیر لائسنس جرمانہ 750 سے بڑھ کر 5000 اور 10000 کر دیا گیا ہے۔ 

سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر چھوٹی گاڑی ایل ٹی وی کو 1500 اور ایچ ٹی وی کو 3 ہزار روپے ادا کرنا ہوگا۔ یہ جرمانہ پہلے 300 روپے تھا۔ 

اسی طرح دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال پر موٹرسائیکل سوار کو 500، چھوٹی گاڑی کو 2 ہزار اور بڑی گاڑی کو 5 ہزار جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہ جرمانہ پہلے 200 روپے تھا۔ 

بیان کے مطابق گاڑی کی لائٹ خراب ہونے پر 5000 جرمانہ کیا جائے گا جوکہ پہلے 1000 تھا۔ 

اوور لوڈنگ پرجرمانے کی شرح 5000 تا 10000 کردی گئی ہے۔ رانگ وے آنے پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 2500 روپے کردیا گیا ہے جبکہ ایمبولینس یا کسی دوسری ایمرجنسی گاڑی کو راستہ نہ دینے پر بھی 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔ 

اسی طرح ہیلمٹ نہ پہننے پر 1 ہزار جبکہ ون ویلنگ کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔