کراچی میٹرک بورڈ میں ہیرا پھیری،بڑے افسران کو بچالیاگیا

کراچی میٹرک بورڈ میں ہیرا پھیری،بڑے افسران کو بچالیاگیا
کیپشن: Manipulation in Karachi Matriculation Board, senior officers were saved

ایک نیوز:میٹرک بورڈ کراچی کے نتائج میں بڑے پیمانے پرہیرا پھیری کے بعد بڑے افسران کو بچالیا ملبہ آئی ٹی کے اسسٹنٹ پروگرام منیجر پرڈال دیا۔

کراچی میٹرک بورڈ میں کروڑوں روپے کےعوض بڑے پیمانے پرنتائج تبدیل کئے گئے،مخصوص ایجنٹوں کے ہزاروں رول نمبرز کو من پسند نمبر دیئے گئے،نتائج میں ہیرا پھیری نتائج جاری ہونے سے ایک دن قبل کی گئی۔

قائم مقام ناظم امتحانات عمران طارق پرنتائج میں سنگین بے قاعدگیوں کے الزامات سامنے آئے۔پہلے بھی کرپشن کے سنگین الزامات پر عہدہ سے ہٹایاگیاتھا۔

عمران طارق پر نتائج آنے کے بعد 20ہزار سےزائد طلبہ کے نتائج تبدیل کرنے کا الزام تھا ۔سابق سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی نے عہدہ سے ہٹایاتھا۔2022کے نتائج میں تبدیلی کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔