لاہور،گوگی بٹ کے بھتیجے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے

لاہور،گوگی بٹ کے بھتیجے بجلی چورکرتے پکڑے گئے
کیپشن: Lahore, Gogi Butt's nephew was caught stealing electricity

ایک نیوز :گوگی بٹ کے بھتیجے  نسبت روڈ پررائل پلازہ نامی بلڈنگ میں بجلی چوری  کرتے پکڑے گئے۔

لیسکو ترجمان کے مطابق ملزمان ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔ ملزمان بجلی چوری کی مدد میں لیسکو کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے۔غیر قانونی کنکشن منقطع کر کے چوری میں استعمال ہونے والی تاریں اور میٹر قبضے میں لے لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کروا کرکے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا۔لیسکو حکام کی جانب سے ملزم کو17لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔