ویرات کوہلی نےٹنڈولکرسےبڑااعزازچھین لیا

ویرات کوہلی نےٹنڈولکرکاریکارڈبرابرکردیا
کیپشن: Virat Kohli tied the score with Tendulkar

ایک نیوز:بھارتی سٹاربلےبازویرات کوہلی نےسابق لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈتوڑڈالا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈےورلڈکپ میں جہاں بہت سارےنئےریکارڈبن رہےہیں وہی بھارتی بلےباز ویرات کوہلی نےبھی سابق کرکٹرسچن ٹنڈولکرکازیادہ سنچریوں والاریکارڈچھین لیا۔
ویرات کوہلی نے کولکتہ میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اپنی35 ویں سالگرہ کے دن شاندار سنچری اسکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑدیا۔
کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد49 ہوگئی ہے، انہوں نے یہ سنگ میل289 ویں میچ میں عبور کیا۔
ویرات کوہلی کے289 ون ڈے میچز میں13ہزار600 سے زیادہ رنز ہوگئے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں49 سنچریاں اور71 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے463 ون ڈے میچز میں49 سنچریاں اسکور کی تھیں۔
ٹنڈولکر نے ون ڈے میں سب سے زیادہ 18ہزار426 رنز بنائے،جس میں 49 سنچریاں اور96 نصف سنچری شامل تھیں۔