حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ موصول

حارث رؤف کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ موصول

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ  موصول  ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے رواں سال جنوری میں  مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا گیا تھا جس میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان انگلینڈ کے جوز بٹلر کو مقرر کیا گیا تھا ۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف بھی ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر میں شامل تھے۔ہفتے کو  پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز  کے خلاف میچ سے قبل لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ ملی۔

 ملتان سلطانز کو شکست دے کر پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے بعد حارث رؤف نے آئی سی سی کی طرف سے ملنے والی کیپ اور لاہور قلندرز کی تصاویر ٹوئٹر شیئر کی۔ حارث رؤف نے لکھا کہ آج کادن میرے اور میری ٹیم کے لیے کافی شاندار رہا ہے۔  مجھے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی جبکہ ساتھ ہی میری ٹیم لاہور قلندرز پلے آف میں پہنچ گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی مینر ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے دیگر کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، گلین فلپس، سکندر رضا، ہاردیک پانڈیا، سیم کرن، ونندو ہسارنگا اور جوش لٹل شامل ہیں۔