کیا بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور شادی کرنے جارہی ہیں ؟؟

کیا بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور شادی کرنے جارہی ہیں ؟؟
کیپشن: کیا بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور شادی کرنے جارہی ہیں ؟؟

ویب ڈیسک :بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے اپنے مداحوں سے اہم مشورہ مانگتے ہوئے شادی کا عندیہ دے دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سال 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عاشقی‘ میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ شردھا کپور کو اروہی کے کردار سے وہ شہرت حاصل ہوئی کہ یہ فلمی کردار ان کی پہچان بن گیا۔
کامیاب فلمی کیرئیر کے بعد شردھا نے زندگی میں آگے بڑھنے کا عندیہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے ایک اہم مشورہ مانگا ہے۔انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کی دلکش تصاویر شامل ہیں۔
شردھا کپور نے اس پوسٹ کے ساتھ دلچسپ کیپشن لکھا کہ اچھی لگ رہی ہوں۔ شادی کرلوں ؟


ان تصاویر کو شیئر کرنے سے قبل شردھا کپور کی اسی لُک میں چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ بے حد حسین لگ رہی تھیں اور مداح سوشل میڈیا پر ان کی دلکشی کی تعریف کر رہے تھے۔
شردھا کی جانب سے جاری کی گئی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے چاہنے والے انکے سوال کا جواب ہاں میں دیتے نظر آرہے ہیں۔شردھا کے مداح انکی شادی کے حوالے سے بے انتہا پُرجوش ہوگئے ہیں اور ان سے اس خوشخبری کے باقاعدہ اعلان کے متعلق سوال کر رہے ہیں۔