نوازشریف سےقصوروالو کے عشق نے بازی پلٹ دی،مریم نواز

نوازشریف سےقصوروالو کے عشق نے بازی پلٹ دی،مریم نواز
کیپشن: نوازشریف سےقصوروالو کے عشق نے بازی پلٹ دی،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آٰرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے کہ قصور والو!  آپ کے نواز شریف سے عشق نے بازی پلٹ دی قصور نے آج تک کسی اور جماعت کو گھسنے نہیں دیا آپ کی استقامت کو سلام ہے۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کھڈیاں خاص جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  ہم نے  شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کے لیے قصور بھیجا ہے۔ کھڈیاں والو! نواز شریف نے الیکشن کمپئین کا آخری جلسہ آپ کے شہر میں آ کر  کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج مسلم لیگ نے ملک بھر میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ یہ جھوٹے سروے نہیں کہہ رہے یہ بات کھڈیاں کی عوام  کہہ رہی ہے۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ گزشتہ  6.7 سال میں نواز شریف کے خلاف ظلم کی ہر حد کو کراس کیا گیا اور انتقامی سیاست میں ہوا جو سیاست میں آج تک نہیں کیا گیا کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی لیکن آج دیکھ لیں پاکستان کی سیاست نواز شریف سے شروع ہورہی ہے اور نواز شریف پر ختم ہو رہی ہے۔ نواز شریف اور سب لوگ کہتے ہیں کہ تمہاری تمام تقاریر نواز شریف پر شروع اور ختم ہوتی ہے یہاں تو آپ کے مخالفین کی بھی تقاریر نواز شریف پر شروع اور ختم ہوتی ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کاکہنا تھا کہ  آج میں کھڈیاں اور پاکستان کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں آپ نے انتقام اور جبر برداشت کیا۔ لیکن نواز شریف کا سر جھکنے نہیں دیا۔ میرا سیاسی جنم ایک ایسے دور میں ہوا جہاں پر ماں بہن بیٹی کی کوئی عزت نہیں تھی۔ میرا سیاسی جنم ایک انتہائی غلط دور میں ہوا ۔جہاں پر ماؤں بہنوں کو چکیوں میں بند کر کے بھیج دیا گیا۔ میرےلیے مشکل وقت تھا ایک طرف نواز شریف کو مشکل میں دیکھنا اور دوسری طرف پارٹی کو مشکل میں دیکھنا۔ میں نے اپنی ماں کھوئی ہے جو واپس نہیں آ سکتی میں آپ کی خاطر اس قوم کی خاطر تمام مظالم بھلا نے کو تیار ہوں۔ آج سب کو دعوت دیتی ہوں کہ جلاؤ گھیراؤ اور ظلم کی سیاست ختم کرو ایک تحریک انصاف کے بھی نوجوانوں کو دعوت دیتی ہوں جو جیل میں موجود ہیں آپ کو ورغلایا گیا۔