شہبازشریف کا ضلع قصور کو لاہوربنانےکااعلان 

شہبازشریف کا ضلع قصور کو لاہوربنانےکااعلان 
کیپشن: شہبازشریف کا ضلع قصور کو لاہوربنانےکااعلان 

ویب ڈیسک:صدر ن لیگ شہبازشریف نے ضلع قصور کو لاہور جیسا بنانےکااعلان کردیا۔

صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہبازشریف کاقصورکھڈیاں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’’ کھڈیاں آئی لو یو‘‘ کھڈیاں کے عظیم بزرگوں نوجوان ساتھیوں اور میری بہنوں آپ نے مجھے اس حلقے سے قومی اسمبلی کا امیدوار بنا کر خرید لیا ہے۔ بچپن سے سنتے آئے ہیں’’اسی قصور،ساڈی ذات قصوراسی وچ قصوردے رہنے آں‘‘

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ یہ ٹکٹ اللہ پاک کے بعد نواز شریف کی امانت ہے۔ اگر آپ نے مجھے یہاں سے اپنے ووٹ سے کامیاب کروایا تو انکساری سے کہنا چاہتا ہوں۔ نواز شریف کی قیادت میں ہم ضلع قصور کو لاہور بنا دیں گے۔ میں پہلی فرست میں کوٹ رادھا کشن آکر  آپ  کا شکریہ ادا کروں گا اس الیکشن کمپین کا آخری جلسہ ہے۔

سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ  میں نے نواز شریف کی تین مرتبہ وزیر اعظم پاکستان بننے کی خدمات  ہر جگہ گنوا دی ہیں۔ اگر آپ نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بناتے ہیں تو   آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کس طرح نواز شریف آپ کو مشکلات سے نکالیں گے۔ ایک طرف نواز شریف کی خدمت ہے اور دوسری طرف دھوکہ فراڈ اور جھوٹ ہے۔ ایک طرف نواز شریف وطن سے محبت کرتا ہے دوسری طرف پاکستان کے مخالف ہیں۔ ملک کی خیر مانگنے والا نواز شریف ہے۔ ایک طرف نو مئی والے بیٹھے ہیں ایک طرف 28 مئی کو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے ہیں۔ ہمارے ہمسایہ ہم کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ ماضی میں جب بھی پاکستان کے اوپر کڑا وقت آیا جب نواز شریف پہلی دفعہ وزیر اعظم بنے تو پاکستان میں بہت بڑا سیلاب آیا میں نواز شریف کی اس بات کا۔گواہ ہوں نواز شریف سیلاب جب تک سمندر میں نہیں گیا چین سے نہیں بیٹھا اور گھر بھی بنا کر دیئے اور جب یہاں پھر سے سیلاب آیا تو لوگ لانگ مارچ کر رہے تھے۔9 فروری کو جو سورج طلوع ہوں گا وہ9 مئی کو ختم کر دے گا۔ آپ کو کشکول لے کر جانا ہے یا آپ  نے اپنے بچوں کو تعلیم دلوانی ہے یا پھر ایک ایسے شخص کے پیچھے جس نے قوم کو گالی سیکھائی اور نفرت پیدا کی۔

صدر ن لیگ شہبازشریف کاکہنا تھا کہ  نواز شریف نے کبھی کسی سپہ سالار کو میر جعفر نہیں کہا وہ کون سا لیڈر ہے جس کی پورے پاکستان میں ترقیاتی کاموں پر تختیاں لگی ہیں۔ نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ پر چھوڑا اور کسی یادگار کو آگ نہیں لگائی اور کبھی جادو ٹونے کا سہارا نہیں لیا۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ایک میرے مہربان سیاست دان نے کہا کہ ن لیگ نے کراچی اور سندھ میں کوئی جلسہ نہیں کیا۔  آپ کی کارکردگی جود ہی ہمارے جلسوں کا کام کر رہی ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ کراچی کو لاہور بنا دیں گے جن لوگوں نے کراچی کو لاہور بنا نا ہے تو پچھے کیا بات رہ گئی میں۔