آصف زرداری کی طرف سے اہم تعیناتی

آصف زرداری کی طرف سے اہم تعیناتی
کیپشن: Important appointment by Asif Zardari

ایک نیوز:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر   آصف علی زرداری کی جانب سے اہم تعیناتی، رخسانہ بنگش کوپیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر کا  پولیٹیکل سیکرٹری تعینات کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق  آصف علی زرداری نے  رخسانہ بنگش کو پولیٹیکل سیکرٹری ٹو پریزیڈنٹ پاکستان پیپلز پارٹی تعینات کردیا گیا جبکہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو بطور ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی تعینات کر دیاگیا۔ 

رخسانہ بنگنش کا تعلق پنجاب کے راولپنڈی ڈویژن سے ہے اور ان کے والد محمد اسلم وفاقی سیکریٹری رہ چکے ہیں۔رخسانہ بنگش کی بہن شمع پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو کی اس وقت پولیٹیکل سیکریٹری بنیں جب ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی بنیاد ڈال کر خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کو عملی سیاست میں اتارا۔
رخسانہ بنگش سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بھی معاونت کرتی رہیں مگر بعد میں ناہید خان جب بینظیر بھٹو کی پولیٹکل سیکریٹری بنیں تو رخسانہ بنگش کو بیگم نصرت بھٹو کے ساتھ بینظیر بھٹو کے خاوند آصف زرداری کی سیاسی معاونت کی ذمہ داری پر لگا دیا گیا۔رخسانہ بنگش تب سے اب تک آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکریٹری کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
بینظیر بھٹو نے 2007 کے انتخابات کے لیے جن خواتین کو مخصوص نشستوں پر نامزد کیا تھا ان میں رخسانہ بنگش سرفہرست تھیں۔ 27 دسمبر 2007 کو بینظیر بھٹو کی دہشت گرد حملے میں ہلاکت کے بعد انتخابات ملتوی کر کے 2008 میں کروائے گئے مگر امیدوار وہی رہے۔