لاہور،شاہدرہ ڈاکوؤں کی 2مقامات پرفائرنگ،2افراد قتل

لاہور،شاہدرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی سمیت2افراد قتل لاہور،شاہدرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی سمیت2افراد قتل 
کیپشن: لاہور،شاہدرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی سمیت2افراد قتل 

ایک نیوز: شاہدرہ ٹاؤن ڈاکوؤں نے دو مقامات پر فائرنگ کر کے18 سالہ  لڑکی سمیت2  افراد کو قتل کر دیا۔

لاہور۔شان کالونی شاہدرہ ٹاؤن میں گھر کے باہر کھڑے 25 سالہ شہروز کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کر دیا ۔یہی ڈاکو دودھ فروش کی دکان سے اسکا گلہ اٹھا کر بھاگنے لگے تو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی 18 سالہ انیقہ جاں بحق جبکہ اسکا باپ زخمی  ہوگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ دکاندار کی مزاحمت پر  ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔ گولیوں کی زد میں آنے سے زخمی  ہونے والے انیقہ کے باپ کو میوہسپتال منتقل کردیاگیا۔فائرنگ کے بعد دونوں ڈاکو موٹرسائیکل پر فرارہوگئے۔