شاہراہ قراقرم پرامدادی ٹیم کو حادثہ،نائب صوبیدار شہید

شاہراہ قراقرم پرامدادی ٹیم کو حادثہ،نائب صوبیدار شہید
کیپشن: شاہراہ قراقرم پرامدادی ٹیم کو حادثہ،نائب صوبیدار شہید

ایک نیوز:شاہراہ قراقرم پر چلاس کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے امدادی کاموں میں مصروف ٹیم کو حادثہ،نائب صوبیدار شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلئیرنس کے عمل کے دوران نائب صوبیدار خالد شہید ہوا،2 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ٹریفک کی بحالی کے لئے کلئیرنس آریشن شروع کیا گیا تھا ۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج تمام مشکلات کے باوجود قوم کی خدمت لئے پر عزم ہیں۔