وزیراعلیٰ مریم نوازنےاہم منصوبوں کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ مریم نوازنےاہم منصوبوں کی منظوری دیدی
کیپشن: وزیراعلیٰ مریم نوازنےاہم منصوبوں کی منظوری دیدی

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کےحوالےسے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایل ڈی اے  پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس ہوا ۔لاہور کی سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیلی کے پروگرام کا جائزہ،6 ارب روپے کی لاگت سے روڈ سٹرکچر میں بہتری سمیت دیگر پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی۔ایل ڈی اے کی ری سٹرکچرنگ کے پلان کا  بھی جائزہ لیا گیا۔ٹریٹیجک پالیسی یونٹ کو  فنکشنل کیا جائے گا۔

اجلاس میں ایل ڈی اے  یونیفارمڈ فورس بنانے کا اصولی فیصلہ، ایل ڈی اے پولیس سٹیشن بنانے کی تجویز پر غور  کیاگیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کچی آبادیوں کو ایل ڈی اے  ڈویلپمنٹ پلان میں ترجیحاً شامل کرنے کی ہدایت  کردی ۔ایل ڈی اے رولز میں ترمیم ، ون ونڈوز ٹرانسفر ،ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نظام لانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ایک سال میں مکمل طور پر پیپر لیس سسٹم لایا جائے گا۔ڈرون کیمرے کے ذریعے تجاوزات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔شہریوں کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے ویب سائٹ پر چھوٹے گھروں کےسٹینڈرڈ نقشے فراہم کرے گا۔ماڈل تعمیراتی نقشے ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہونے سے شہریوں کے وقت کی بچت ہوگی۔ 

مریم نواز کاکہنا تھاکہ سب سے زیادہ کرپشن کی شکایات ایل ڈی اے کی آتی ہیں۔ ایل ڈی اے سٹاف کی مانیٹرنگ کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے ایونیو ون میں پائلٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی۔ واک ویز، مخصوص بائیک سائیکل لین، پارکس کی بحالی، ریڑھی اور سٹال کےلئے وینڈنگ ایریا مختص ہوگی۔ بارش کا پانی زیر زمین منتقل کرنے  کا نظام اور سولر سٹریٹ لائیٹس لگائی جائیں گی۔ 

مریم نواز کاکہنا تھاکہ ریڑھی بانوں کیلئے ونڈنگ پوائینٹس بنائے جائیں۔،کسی کی ریڑھی نہ چھینیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں  لاہور میں 20 سڑکوں کو کمرشل کرنے کی تجویز دی گئی۔ کمرشل آئزیشن سے 20 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف  نے ایل ڈی اے کو ریونیو بڑھانے کے لئے نئے پراجیکٹس شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید ،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔