امیتابھ بچن کو ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کیلئے ’گولڈن ٹکٹ‘ مل گیا

امیتابھ بچن کو ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کیلئے ’گولڈن ٹکٹ‘ مل گیا
کیپشن: Amitabh Bachchan got 'Golden Ticket' to watch World Cup matches

ایک نیوز:بالی ووڈ کے سینئر اداکار کو ورلڈ کپ 2023ء کے میچز دیکھنے کے لیے گولڈ ٹکٹ مل گیا ہے۔

ورلڈ کپ 2023ء کے میچز دیکھنے کے لیے صرف عوام ہی نہیں بلکہ شوبز شخصیات بھی بہت پر جوش نظر آ رہی ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ نے امیتابھ بچن سے خصوصی ملاقات کی اور اُنہیں ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لیے گولڈن ٹکٹ دیا یعنی بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا۔

جے شاہ کی امیتابھ بچن کو گولڈن ٹکٹ دیتے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

 واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا جبکہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

اس میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ یعنی پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔