وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟نام سامنے آ گئے 

وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟نام سامنے آ گئے 
کیپشن: وفاقی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟نام سامنے آ گئے 

ایک نیوز :وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟اہم نام سامنے آگئے۔

مسلم لیگ ن نےوفاقی کابینہ کی سب سے اہم وزارت  پر مشاورت تیز کر لی ۔سی ای او حبیب بینک محمد اورنگزیب کو مشیر خزانہ،اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ،عطا اللہ تارڑ کو وزیر اطلاعات ،رانا ثنا اللہ کو مشیر داخلہ کاقلم دان سونپنے کا امکان ہے ۔

خواجہ آصف وزیر دفاع کیلئےاہم امیدوار،سردار یوسف مذہبی امور، عرفان صدیقی اور امیر مقام کو بھی کابینہ میں شامل کرنے پر غورکیاگیا
ریاض پیرزادہ،حنیف عباسی ،نوشین افتخار اور انوشہ رحمان کو بھی وفاقی کابینہ میں ذمہ داریاں سونپنے پر غورکیاگیا۔

اعظم نذیر تارڑ ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،احسن اقبال، نصیر سدھو  ،  امین الحق ،عبدالعلیم خان ،چودھری سالک حسین کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

رانا مشہود ، عابد شیر علی،فواد حسن فواد اور احد چیمہ،خرم دستگیر ،طلال چوہدری، مصدق ملک کو بھی معاون خصوصی اور مشیر لگانے پر غور کیاگیا۔