ایپل پر یورپ میں 2 ارب ڈالرز کا جرمانہ عائد

ایپل پر یورپ میں 2 ارب ڈالرز کا جرمانہ عائد
کیپشن: ایپل پر یورپ میں 2 ارب ڈالرز کا جرمانہ عائد

ویب ڈیسک:یورپی یونین نے آئی فونز تیار کرنے والی کمپنی ایپل پر 2 ارب ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے ایپل پر یہ جرمانہ مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیا جا رہا ہے۔  ایپل کی جانب سے ایپ اسٹور میں میوزک اسٹریمنگ ایپس کی مارکیٹ میں اپنی بالادست پوزیشن کا فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کی جانب سے ڈویلپرز کو روکا جاتا ہے جس کے باعث وہ صارفین کو ایپل کے سسٹم سے باہر موجود سستی اور متبادل میوزک سروسز سے آگاہ نہیں کر پاتے۔
بیان کے مطابق کمپنی کا طریقہ کار یورپی یونین کے مسابقتی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے اور اسی لیے کمپنی پر ایک ارب 80 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔