بین اسٹوکس کا وہ کارنامہ جو آج تک کوئی نہ کر سکا

بین اسٹوکس کا وہ کارنامہ جو آج تک کوئی نہ کر سکا

ایک نیوز: انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا واحد ٹیسٹ میچ   لارڈز میں کھیلا گیا جو تیسرے دن انگلش ٹیم کی جیت کے ساتھ ختم ہوا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا، آئرلینڈ نے دعوت قبول کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 172 رنز بنائے،انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 5 اور جیک لیچ نے 3 اور میتھیو پوٹس نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

 انگلینڈ نےآئرلینڈ کے خلاف رنز کے انبار لگا دیے، انگلش بیٹرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 524 رنز بناکر پہلی اننگز  میں واضح برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ کی جانب سے اولی پوپ نے 205 اور بین ڈکٹ نے 182 رنز کی اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ نے دوسری اننگز میں کچھ مزاحمت کی اور 362 رنز بنائے لیکن انگلینڈ کو جیت کے لیے صرف 11 رنز کا ہدف ملا جسےانگلینڈ نے ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کرلیا اور یوں انگلش ٹیم نے ٹیسٹ میچ اور سیریز اپنے نام کرلی۔

 ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی کپتان نے میچ میں بغیر باؤلنگ، بیٹنگ اور کیپنگ کیے بغیرٹیسٹ میچ جیتا ہو۔ آئرلینڈ کے خلاف پورے ٹیسٹ میچ میں انگلش کپتان بین اسٹوکس نے نہ تو باؤلنگ کروائی اور نہ ہی ان کی بیٹنگ آئی، یوں اسٹوکس  ٹیسٹ کرکٹ میں یہ منفرد کارنامہ سر انجام دینے والے پہلے کپتان بن گئے۔