لاہور میں بارش: نگران وزیراعلیٰ سڑکوں پر آگئے، مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور میں بارش: نگران وزیراعلیٰ سڑکوں پر آگئے، مختلف علاقوں کا دورہ
کیپشن: Rain in Lahore: The caretaker chief minister came to the streets, visited different areas

ایک نیوز: مون سون کی بارش نے لاہور کو ڈبو دیا۔ زیادہ تر نشیبی علاقے زیرآب آئے تو نگران وزیراعلیٰ پنجاب انتظامات کا جائزہ لینے خود سڑکوں پر آگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اس کے اطراف میں بارشی پانی کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی بی ڈی انڈرپاس اور لبرٹی چوک کا بھی دورہ کیا۔ 

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور محمدعلی رندھاوا اور ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے وزیراعلٰی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلٰی نے شہر سے پانی کی نکاسی کیلئے تمام تر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہر کی تمام اہم شاہراہوں سے پانی کو کلئیر کیا جائے۔