این اے 127فیصل ٹاؤن،بلاول بھٹو سے علی مہدی شاہ سمیت اہم رہنماؤں کی ملاقاتیں

این اے 127فیصل ٹاؤن،بلاول بھٹو سے علی مہدی شاہ سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
کیپشن: این اے 127فیصل ٹاؤن،بلاول بھٹو سے علی مہدی شاہ سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں

ایک نیوز :این اے127فیصل ٹاؤن میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی رکن امن کمیٹی علی مہدی شاہ کی رہائشگاہ آمد، امام بارگاہوں کے متولیان نے بھی ملاقات کی۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور لاہور کی مختلف امام بارگاہوں کے متولیان اور شیعہ برادری کے رہنماؤں کے درمیان علاقے کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے  امام بارگاہ زینب گرین ٹاؤن کے متولی سید حسین ترمذی، امام بارگاہ حویلی الف شاہ کے متولی سید جوار حیدر اور رکن شیعہ علماء کونسل قاسم علی قاسمی، امام بارگاہ بلاک سیداں کے متولی شاہد عباس کاظمی، امام بارگاہ قصر سکینہ اسلام پورہ کے متولی خرم رضوی اور امام بارگاہ کوٹھے پنڈ کے متولی محمد اصغر نے ملاقات کی۔

سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے  شیعہ رہنما سید علی مہدی نقوی، سید فخر عباس نقوی، اسد علی، سید محسن ظہیر زیدی اور حسین علی اختر ، شیعہ رہنما سید زوار حیدر، اصغر علی، حسن رضوی، زین زیدی، محبوب بٹ، امداد رضوی، اعجاز رضوی اور خرم رضوی نے ملاقات کی ۔

رہنما پیپلزپارٹی اسلم گل، فیصل میر، عزیزالرحمان چن، ندیم افضل چن، قاسم گیلانی اور سید ندی عباس کاظمی  بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے ۔