پیپلزپارٹی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

پیپلزپارٹی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان
کیپشن: پیپلزپارٹی قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان

ویب ڈیسک : پیپلزپارٹی نے  قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی نے انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔سندھ میں قومی اسمبلی کی تمام 53 نشستوں پر پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی، سندھ میں قومی اسمبلی کی نشست پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ خورشید شاہ، اعجاز جاکھرانی، نفیسہ شاہ، شازیہ مری، نوید قمر رسول بخش چانڈیو، نبیل گبول اور عبدالقادر پٹیل بھی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 پر عبدالکریم جوکھیو ، این اے 230 پر آغا رفیع اللہ ، این اے 231 پر عبدالحکیم بلوچ امیدوار ہوں گےجبکہ این اے 235 پر آصف خان ، این اے 236 پر معظم قریشی ، این اے 237 پر اسد عالم نیازی ، این اے 238 پر ظفر جھنڈیر ،این اے 239 پر نیبل گبول ، این اے 241 پر مرزا اختیار بیگ  امیدوار ہوں گے۔این اے 242 پر عبدالقادر مندوخیل ، این اے 244 پر عبدالبر امیدوار ہوں گےاین اے 245 صدیق اکبر ،این اے 246 وسیم اختر ، این اے 247 معاذ شیخ امیدوار ہوں گےاین اے 248 پر محمد حسن خان  اور این اے این اے 249 پر راؤ وحید امیدوار ہوں گے۔
 پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع ملیر کے تین قومی اور 5 صوبائی اسمبلی کے لئے پارٹی امیدواران کی فہرست جاری کردی  ۔ این اے 229 پر سردار جام عبدالکریم جوکھیو، این اے 230 آغا رفیع اللہ جبکہ این اے 231 پر عبدالحکیم بلوچ کے نام فہرست میں شامل  ہے جبکہ پی ایس 84 پر یوسف مرتضیٰ بلوچ، پی ایس 85 پر محمد ساجد جوکھیو، پی ایس 86 راجا عبدالرزاق بلوچ، پی ایس 87 محمود عالم جاموٹ جبکہ پی ایس 89 پر محمد سلیم بلوچ فہرست میں شامل  ہیں ،ملیر کی پی ایس 88 پر ابھی کوئی نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

بلوچستان سے امیدواروں کی فہرست
بلوچستان سے قومی  اسمبلی کے حلقہ این اے 251 سے عبدالباقی مردان زئی این ،اے252 سے اسرار ترین اور این اے254 سے میر غلام فرید رئیسانی امیدوار ہوں گے ۔این اے 256 خضدار سے میرعبدالرحمان زہری انتخاب لڑیں گے جبکہ این اے257  حب لسبیلہ سے عبدالوہاب بزنجو امیدوار ہوں گے ۔
این اے 259 سے حاجی ملک شاہ گورگیج ،این اے 261 سے سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔ این اے 262  کوئٹہ سے محمد رمضان اچکزئی ، این اے 263 سے روزی خان کاکڑ اور این اے 264 سے نوابزادہ جمال رئیسانی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے اس کے علاوہ این اے 265 پشین سے خان محمد ترین اور این اے 266 سے نذر محمد کاکڑ پارٹی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے ۔