کراچی: کئی روز قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش بند مین ہول سے برآمد

کراچی: کئی روز قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش بند مین ہول سے برآمد
کیپشن: Karachi: The body of a 5-year-old child who went missing several days ago was recovered from a closed manhole

ایک نیوز: کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن سے سیوریج کے بند کنویں سے لاپتہ بچے کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پانچ سالہ علی محمد 15 دسمبر کو لاپتہ ہوا تھا۔ بچےکے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ بچے کو کھلے مین ہولز میں متعدد مرتبہ تلاش کیا گیا۔ لیکن اس کا کہیں سراغ نہ ملا۔

انہوں نے بتایا کہ آج گلی میں بند مین ہول کو کھولا تو اندر سے بچے کی لاش مل گئی۔ بچے کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر پولیس سنجیدگی سے تفتیش کرتی تو شاید انسانی جان کے نقصان کو بچا لیا جاتا۔