پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پربھرپورجواب دیاجائیگا،آرمی چیف

 پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پربھرپورجواب دیاجائیگا،آرمی چیف
کیپشن:  پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پربھرپورجواب دیاجائیگا،آرمی چیف

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کاکہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، ملکی خود مختاری،جارحیت کیخلاف بھرپور قومی عزم ،فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔


 آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے  مظفرآباد کا دورہ کیا
آرمی چیف جنرل سید عاصم مینر کا ساریان سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ اگلے مورچوں کا دورہ ،لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فوجیوں کی آپریشنل تیاری، بلند حوصلے اور موثر ردعمل کی تعریف کی۔


آرمی چیف و وزرائے اعظم پاکستان و آزاد کشمیر نے مظفر آباد میں قائم یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر شہدا کی عظیم قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
اعلامیے کے مطابق  آزاد جموں وکشمیر میں بھارتی قابض افواج کے بے دریغ ظلم و بربریت کے سامنے کشمیریوں کا استقامت غیر متزلزل ایمان مثالی ہے،   IIOJK میں پیدا ہونے والے انسانی اور سلامتی کے بحران سے علاقائی امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
  وزیر اعظم اور آرمی چیف نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں  حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔


ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کاکہنا تھا کہ ’بھارت غیر قانونی انتظامی اور یکطرفہ طور پر مسلط کردہ سخت قوانین کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، اس طرح کی سازشیں کشمیری عوام کے اپنے جائز مقاصد کے حصول کی خواہش اور تڑپ کو دبا نہیں سکتیں۔ پاکستانی فوج خطرے کے مکمل اسپیکٹرم سے بخوبی واقف ہے اور مؤثر طریقے سے جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے”۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  نے پاکستان میں ہندوستانی ریاست کی سرپرستی میں دہشت گردی کا بھی زکر کیا جس نے اب ہماری سرزمین پر انفرادی پاکستانی شہریوں کو گھناؤنے نشانہ بنایا، جس سے اس کی جعلی اسناد کو بے نقاب کیا جا رہا ہے۔


آرمی چیف نے کہا کہ   پاکستان ایسی تمام کوششوں کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔