اسلام آباد کی 3نشستوں پر118امیدواروں میں مقابلہ ہوگا

 اسلام آباد کی 3نشستوں پر118امیدواروں میں مقابلہ ہوگا
کیپشن:  اسلام آباد کی 3نشستوں پر118امیدواروں میں مقابلہ ہوگا

ویب ڈیسک:عام انتخابات میں 2روز باقی،اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3نشستوں پر 118امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی 3نشستوں پر 14خواتین اور ایک خواجہ سرا بھی امیدوار ہے ۔این اے 46سے3خواتین آزاد،ایک خواجہ سرا ،این اے 47سے7خواتین آزاد اور ایک خواجہ سرا نایاب علی،این اے 48سے 4آزاد خواتین سمیت مجموعی طورپر118امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔

  این اے 46 سے آمنہ صدف، رابعہ مسعود، کنیز فاطمہ، این اے 47 سے آسیہ بی بی، سنیا یونس، شاہانہ سبحان، عاصمہ مظفر امیدوار عنبرین یونس ترک، فرحانہ قمر، اور نزہت طالب، این اے 48 سے تزئن ازکا حمید، رابطہ اقبال، نغمہ تسکین خالد اور نگہت فردوس، خواجہ سرا نایاب علی این اے 46 اور این اے 47 سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔