عازمین کیلئے خوشخبری،حج کیلئے کورونا ویکسین کی پابندی ختم 

عازمین کیلئے خوشخبری،حج کیلئے کورونا ویکسین کی پابندی ختم 
کیپشن: Good news for pilgrims, ban on corona vaccine for Hajj is over

ویب ڈیسک:حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم ،عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔
 سرکاری اسکیم کے تحت حج کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ دخواستوں کے لیے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، حج درخواستیں 15 بینکوں میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی  12 دسمبر تک جاری رہے گی، آئندہ سال 89 ہزار 605 پاکستانی سرکاری اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2024 کیلئے کورونا ویکسین کی شرط ختم کردی گئی ہے اور عازمین حج کو کورونا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت نہیں۔