عالمی بینک نے اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی

عالمی بینک نے اکنامک آوٹ لک رپورٹ جاری کردی
کیپشن: The World Bank released the Economic Outlook Report

ایک نیوز :عالمی بینک نے اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 0.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق  رواں سال مہنگائی 29.5 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔حالیہ سیلاب کے باعث معیشت متاثر ہوئی۔یوکرین جنگ کی وجہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔سخت مانیٹری پالیسی اور غیر ضروری سبسڈیز سے معاشی نقصان ہوا ۔ ڈالر ایکسچینج ریٹ کو قابو کرنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی۔آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر سے معاشی نقصان ہوا۔غربت کی شرح 37.2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔رواں سال بجٹ خسارہ 6.7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔بحران پر قابو کے لیے معاشی اصلاحات درکار ہیں۔