پنجاب پولیس کی نئی سیریز پولیس اسٹیشن ڈائریز کا آغاز

 پنجاب پولیس کی نئی سیریز پولیس اسٹیشن ڈائریز کا آغاز

ایک نیوز:  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کی نئی سیریز پولیس اسٹیشن ڈائریز کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن ڈائریز کے پہلے پروگرام میں آئی جی پنجاب کی ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل خان اور اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر سے گفتگو  کی۔دوران انٹرویو سرگودھا پولیس کی حالیہ کارکردگی اور ٹریس کئے گئے ہائی پروفائل کیسز بارے گفتگو کی گئی۔ 

 ڈی پی او سرگودھا محمدفیصل کا کہناہےکہ سرگودھا پولیس نے فرقہ واریت اور بین المذاہب کشیدگی کے دانستہ سازش کو بہترین حکمت عملی سے ناکام بنایا۔نومولود بچے کے اغواء سمیت اندھے قتلوں کے متعدد کیسز کو جدید ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سے ٹریس کیا گیا۔

اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر نے پنجاب پولیس کی وکٹم سپورٹ افسران کی جدید پیشہ ورانہ تریننگ اور ورکنگ پر روشنی ڈالی۔آئی جی پنجاب نے مقدمات کی تفتیش اور ملزمان کو گرفتار کرنے والے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے بھی گفتگو کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہناہےکہ پولیس اسٹیشن ڈائریز کی آئندہ اقساط میں لاہور سمیت دیگر اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔