شاداب خان کی بھارت میں 25 ویں سالگرہ

 شاداب خان کی بھارت میں 25 ویں سالگرہ

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے 25 ویں سالگرہ بھارت میں منائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاداب خان کی سالگرہ پر ہوٹل کے کمرے میں کیک کاٹا،اس دوران کھلاڑیوں نے انہیں مبارک باد دی اور خوب ہنسی مذاق بھی کیا۔

 پی سی بی  کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک خصوصی ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں سرپرائز دیتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ویڈیو میں فاسٹ باؤلر حسن علی دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک خوبصورت کیک تھامے شاداب کے کمرے میں داخل ہوتے ہیں اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔شاداب ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی موجودگی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہیں۔

 یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں موجود ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جمعے کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔