جعلی پولیس والا بن کربہن کونقل کرانےوالابھائی گرفتار

جعلی پولیس والا بن کربہن کونقل کرانےوالابھائی گرفتار
کیپشن: Brother arrested for impersonating sister as fake policeman

ویب ڈیسک:بھارت میں جعلی پولیس والا بن کربہن کونقل کرانےوالابھائی گرفتارہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 24 سالہ انوپم مدن خاندرے نے کافی سوچ بچار کے بعد جعلی پولیس افسر کا بہروپ دھار کر امتحانی مرکز جانے کا منصوبہ بنایا۔
اس مقصدکیلئےاس کےہاتھ ایک پولیس یونیفارم لگی جسے پہن کر امتحانی مرکز میں داخل ہوگیا لیکن اس کا منصوبہ اس وقت دھرا کا دھرا رہ گیا جب اصل پولیس ٹیم ایک انسپکٹر کی سربراہی میں وہاں پہنچی۔
ٹیم کو دیکھ کر گھبرائے ہوئے نوجوان نے سیلوٹ کیا جس پر پولیس ٹیم کو شک گزرا جب اسکی تلاشی لی گئی تو اسکے پاس سے جعلی پولیس کارڈ اور نقل کا مواد برآمد ہوا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔