نوازشریف اورآصف زرداری میں خوشگوارجملوں کاتبادلہ

نوازشریف اورآصف زرداری میں خوشگوارجملوں کاتبادلہ
کیپشن: Exchange of pleasant words between Nawaz Sharif and Asif Zardari

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی تقریب حلف برداری میں نوازشریف اورآصف علی زرداری میں خوشگوارجملوں کاتبادلہ ہوا۔
دونوں رہنماؤں کی نشستیں ساتھ ساتھ تھیں ، شہباز شریف حلف اٹھاتے ہی سیدھے نواز شریف کے پاس آئے تونواز شریف نے گلے لگایا اور مبارک باد دی، شہباز شریف نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
نوازشریف نے شہباز شریف کا بازو پکڑا آصف زرداری سے کہا کہ اب آپ نے ان کا خیال رکھنا ہے ۔
 سابق صدر نے مسکراتے ہوئےجواب میں کہا کہ وہ تو یاروں کے یار ہیں ان کے اس جملے پر نوازشریف مسکرا دئیے ۔
واضح رہےکہ نوازشریف نے ایوان صدر کے استقبالیہ میں شرکت نہیں کی اور جلدی روانہ ہوگئے۔