مردان، جوڈو مقابلےکے دوران طالبہ جاں بحق

مردان، جوڈو مقابلےکے دوران طالبہ جاں بحق
کیپشن: مردان، جوڈو مقابلےکے دوران طالبہ جاں بحق

ویب ڈیسک:مردان میں بورڈ آف ایجوکیشن اسپورٹس کمپلیکس میں جوڈو کے مقابلےکے دوران طالبہ جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جوڈو  مقابلےکے دوران سر  پر چوٹ لگنے  سے طالبہ کی حالت غیر ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ طالبہ کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور  اس کی سانس اور  دل کی بحالی جاری  رکھتے ہوئے طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ڈاکٹروں نے 20  سالہ طالبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔