احسن اقبال کا نوازشریف کی سزاپرنظرثانی کا مطالبہ

احسن اقبال کا نوازشریف کی سزاپرنظرثانی کا مطالبہ
کیپشن: Ahsan Iqbal's demand for review of Nawaz Sharif's sentence

ایک نیوز :  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے پر فل کورٹ میں نظر ثانی کا مطالبہ کر دیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  جب نواز شریف کو نا اہل کرتے ہوئے اپیل کا حق نہیں دیا گیا، عدلیہ کا احترام ہے لیکن چند مخصوص ججز سے (ن) لیگ کے خلاف پی ٹی آئی کی حمایت میں فیصلے آرہے ہیں۔

 احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں نیک نیتی کے ساتھ نہیں توڑیں۔ عمران خان نے اسمبلیاں اس لیے توڑیں تاکہ نظام گر جائے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھاکہ  کوئی الیکشن سے فرار حاصل نہیں کر رہا، کیا ایسے انتخابات کرانا چاہتے ہیں جس سے مزید تنازعات پیدا ہوں؟