عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی خوبصورت تصاویر وائرل

عامر خان کی بیٹی آئرا خان کی شادی کی تصاویر وائرل
کیپشن: Aamir Khan's daughter Ira Khan's wedding photos viral

ویب ڈیسک: عامر خان کی بیٹی آئرہ خان اور نوپور شیکھرے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ ممبئی کے تاج ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب میں عامر خان کے ساتھ ان کے دونوں بیٹے اپنی بہن کی شادی میں شریک ہوئے۔ 

عامر خان نے اپنے بیٹوں، آئرہ اور داماد نوپور کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں۔ آئرہ اور نوپور پچھلے کچھ سالوں سے ریلیشن شپ میں تھے اور 3 جنوری کو دونوں نے شادی کر کے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔ شادی کے اس خاص موقع پر دونوں کے خاندان کے افراد اور دوست احباب بھی موجود تھے۔ 

شادی میں عامر خان، کرن راؤ اور عامر کے دونوں بیٹوں نے بھی شرکت کی۔ آئرہ خان نے اپنے شوہر نوپور اور دونوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہو کر پوز دیا۔

ستمبر 2022 میں نوپور نے آئرہ خان کو شادی کیلئے پرپوز کیا تھا۔ آئرہ خان نے بھی ہاں کہہ دی تھی۔ اس کے بعد ان کی محبت کی کہانی بھی میڈیا کی سرخیوں میں رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوپور شیکھرے عامر خان کو ٹریننگ دیتے تھے۔ اسی دوران نوپور کی آئرہ سے دوستی ہوئی تھی۔

نوپور اور آئرہ پہلے دوست بنے۔ اسی دوران آئرہ خان بھی ڈپریشن کا شکار تھیں۔ آئرہ خان نے ہمیشہ ڈپریشن کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ اس کے بعد آئرہ خان کی نوپور سے دوستی ہوگئی اور دونوں نے جم میں ٹریننگ شروع کردی۔

آئرہ خان آج شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ شادی کی تقریب ممبئی کے تاج ہوٹل میں خاندان اور دوستوں کے ساتھ پوری ہوئی۔

اب آئرہ خان اور نوپور شیکھرے شادی کے بعد راجستھان کے شہر جے پور میں استقبالیہ دینے جا رہے ہیں۔ اس استقبالیہ میں بالی ووڈ کے ستارے شرکت کرنے والے ہیں۔