وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایک اور بڑا اقدام

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ایک اور بڑا اقدام
کیپشن: Another big initiative of Punjab Chief Minister Mohsin Naqvi to serve the suffering humanity

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ایک اور بڑا اقدام اٹھا لیا۔ پنجاب بھر کے اپ گریڈ ہونے والے ہسپتالوں کے لئے نئے جدید آلات، بیڈز اور دیگر ضروری فرنیچر خریدا جائے گا۔ 

وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت  ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے  جدید آلات، بیڈز اور فرنیچر کی خریداری کی منظوری دے دی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اپ گریڈ ہونے والے ہسپتالوں میں  جدید وہیل چیئرز مہیا کی جائیں گی۔ ویٹنگ ایریا کیلئے نئے بینچ اور ڈاکٹرز روم میں نیا فرنیچر فراہم کیا جائے گا۔ 

اپ گریڈڈ ہسپتالوں میں ایکسرے ایل ای ڈی اور بےبی کارٹ بھی مہیا کی جائیں گی۔ ہسپتالوں میں پیشنٹ بیڈز کیلئے تھری کلر بیڈ شیٹ سسٹم لایا جائے گا۔ وارڈز میں میڈیسن اور انسٹرومنٹ سٹوریج کیبنٹ مہیا کی جائیں گی۔

وزیراعلی محسن نقوی نے اپ گریڈڈ ہسپتالوں کیلئے خریداری کا عمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ 

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،سیکرٹریز خزانہ،صحت،تعمیرات ومواصلات اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔