عالمی سطح پر بھارت کی دونمبری اور دوغلاپن بےنقاب

عالمی سطح پر بھارت کی دونمبری اور دوغلاپن بےنقاب
کیپشن: India's hypocrisy and duplicity exposed at the global level

ایک نیوز: روس، یوکرین جنگ میں بھارتی ساختہ اسلحے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ جس سے بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھونڈی کوشش بے نقاب ہوگئی ہے۔ آئن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں یوکرینی فوج کے ہاتھوں ہندوستانی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی عالمی سطح پر دوغلی پالیسیاں کھل کر سامنے آ گئیں۔ بھارت کی بیک وقت روس اور یوکرین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی بھونڈی کوشش بے نقاب ہوگئی۔ 

آئن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں یوکرینی فوج کے ہاتھوں ہندوستانی ساختہ اسلحے کی موجودگی نے تہلکہ مچادیا۔ یوکرین جنگ میں بھارتی اسلحے کے ثبوت منظرعام پر آنے کے بعد بھارت کی روس یوکرین جنگ میں غیر جانبداری کا مؤقف جھوٹا پڑ گیا۔ 

ذرائع کے مطابق یوکرین سے ملنے والے مخصوص اسلحے کی تیاری ہندوستان میں ہوتی ہے۔ ہندوستان اس سے قبل یوکرین سے ملنے والے بھارتی ساختہ اسلحے آرمینیا کو بھی فروخت کر چکا ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق یوکرین جنگ میں بھارتی گولہ بارود کی فراہمی ہندوستان کی روس کے ساتھ سفارتی کشیدگی کا سبب بنے گی۔ ہندوستان کی یوکرین کو اسلحے کی فراہمی ہندوستان کا روس کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا باعث ہو گا۔