غزہ کے متاثرین کیلئےامدادی سامان کی 5ویں کھیپ روانہ

غزہ کے متاثرین کیلئےامدادی سامان کی 5ویں کھیپ روانہ
کیپشن: غزہ کے متاثرین کیلئےامدادی سامان کی 5ویں کھیپ روانہ

ویب ڈیسک: پاکستان نے غزہ کےمتاثرین کیلئے امدادی سامان کی 5ویں کھیپ روانہ کردی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق امدادی سامان پاک فضائیہ کے سی 130کے ذریعے روانہ کیاگیا۔سامان  میں موسم سرما کے لیے خیمے، ترپال اور کمبل شامل ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز امدادی سامان لیکر مصرکےشہرالعریش پہنچے گی جہاں پاکستانی سفیر امداد وصول کریں گے۔

ترجمان کے مطابق امداد غزہ کے لوگوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔