ٹوتھ پک کوتل کرخوراک کےطورپرکھانا،سوشل میڈیاپرٹرینڈبن گیا

ٹوتھ پک کوتل کرخوراک کےطورپرکھانا،سوشل میڈیاپرٹرینڈبن گیا
کیپشن: Eating toothpicks as a snack has become a social media trend

ویب ڈیسک:جنوبی کوریامیں ٹوتھ پک کوتیل میں تل کرخوراک کےطورپراستعمال کرنےکاسوشل میڈیاپرٹرینڈگردش کررہاہےجس کوصحت کیلئےنقصان دہ قراردےکرصحت کےوفاقی ادارےنےوارننگ جاری کی ہے۔
 تفصیلات کےمطابق جی ہاں اب خوراک میں عجیب وغریب چیزیں استعمال کی جاتی ہےایساہی کچھ جنوبی کوریا میں بھی ہورہاہے،جہاں پرٹوتھ پک کوتیل میں تل کرکھایاجانےکاٹرینڈسوشل میڈیاپرگردش کررہاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل میں تلی ہوئیں ٹوتھ پک کھانے کا ٹرینڈ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے جس کے بعد جنوبی کوریا کی وزارت خوراک نے لوگوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔
ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کی جس میں اس نے شہریوں کو ٹوتھ پِک کھانے سے منع کیا۔ پنیر کے پاؤڈر جیسے مصالحے کے ساتھ تلی ہوئیں ٹوتھ پک کھانے کی ویڈیوز نے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر ہزاروں لائکس اور شیئرز حاصل کیے ہیں۔
یہ مخصوص ٹوتھ پک شکرقندی یا مکئی کے نشاستہ سے بنائے جاتے ہیں اور ان کو سبز رنگ دینے کے لیے فوڈ کلرنگ کا استعمال کیا جاتا ہے اگرچہ یہ اشیا قابل نوش ہیں تاہم جنوبی کوریا کی وزارت صحت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ انہیں نہ کھائیں کیونکہ بطور محفوظ خوراک ان کی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
جنوبی کوریا کی فوڈ اینڈ ڈرگ سیفٹی کی وزارت نے ایکس پر لکھا کہ ٹوتھ پک صفائی کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ انہیں تیل میں تل کر کھائے جانے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں لیکن کیا انہیں کھانا محفوظ ہے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ براہ کرم انہیں مت کھائیں۔