3 ستمبر 1965ء: جنگ کا تیسرا روز

3 ستمبر 1965ء: جنگ کا تیسرا روز
کیپشن: September 3, 1965: The third day of the war

ایک نیوز: جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ 

ایک طرف بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے تو دوسری جانب پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنانے سمیت دشمن کے 15 ٹینکوں اور  دیگر اسلحے پر قبضہ کر لیا۔

پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ ہسپتال میں عیادت کی۔

لیفٹینیٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی کاپٹر اتارا لیکن اُس وقت اُن کے پاس صرف ایک پستول تھی لہذا اپنی حاضر دماغی اور مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہاں پر موجود 30 بھارتی سپاہیوں کو جھانسہ دے کر جنگی قیدی بنا لیا۔ 

پاک فضائیہ نے بھارت کے 3 طیارے مار گرائے، ایک طیارہ پسرور ایئرفیلڈ پر فلائٹ لیفٹینیٹ حکیم اللہ نے مار گرایا جبکہ دوسرے طیارے Gnat E1083 کو فلائٹ آفیسر عباس مرزا پسرور کے ایئر فیلڈ پر اتارنے میں کامیاب ہو گئے۔ 

جی این اے ٹی (Gnat E1083) طیارہ بھارت کا سکواڈرن لیڈر برج پال سنگھ اُڑا رہا تھا جسے جنگی قیدی بنا لیا گیا۔

اس بے مثال معرکے کے بعد دو بھارتی طیارے بھاری نقصان اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔