فلائٹ ٹیکٹیکل مشق "اناطولین ایگل-2023" کا قونیا، ترکیہ میں آغاز

فلائٹ ٹیکٹیکل مشق
کیپشن: Flight tactical exercise "Anatolian Eagle-2023" begins in Konya, Turkey

ایک نیوز :  پاک فضائیہ کی فلائٹ ٹیکٹیکل مشق "اناطولین ایگل-2023" کا قونیا، ترکیہ میں آغاز ہوگیا۔

 ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق پاک فضائیہ کے ایف-16 لڑاکا طیاروں کے ساتھ ساتھ ایئر اینڈ گراؤنڈ عملہ ، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی فضائی افواج شریک ہیں۔سالانہ مشق اناطولین ایگل کی میزبانی ترک فضائیہ کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ بین الاقوامی مشق دنیا کی سب سے بڑی اور پیچیدہ مشترکہ فضائی مشقوں میں سے ایک ہے۔ مشق کا مقصد شریک ہونے والے ممالک کے مابین  باہمی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ مشق اناطولین ایگل حقیقی فضائی جنگ کے پس منظر میں، شریک فضائی افواج کو اپنی آپریشنل تیاریاں جانچنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ 

ترجمان کے مطابق عصرِ حاضر کی تزویراتی صورتحال کے پیش نظر یہ مشق پاک فضائیہ کی دوست ممالک کے ساتھ مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی۔