الیکشن کمیشن کی چند گزارشات پرپی ٹی آئی انٹرپارٹی انتخابات ہوئے،رؤف حسن

الیکشن کمیشن کی چند گزارشات پرپی ٹی آئی انٹرپارٹی انتخاب ہوا،رؤف حسن
کیپشن: الیکشن کمیشن کی چند گزارشات پرپی ٹی آئی انٹرپارٹی انتخاب ہوا،رؤف حسن

ایک نیوز : تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کا کہنا ہے کہ الیکشن کی چند گزارات پرانٹراپارٹی انتخابات کا انعقاد کیاگیا۔

  تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کامیڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ دو مرتبہ ہمارے انتخابات کو الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نے مسترد کیا۔چار صوبوں اور اسلام آباد میں یہ انٹراپارٹی انتخابات ہوئے ۔چیئرمین کیلئے 4 پینل سامنے آئے تین اسکروٹنی میں فائنل ہوئے۔3میں ایک کو ریجیکٹ کرنے کی وجہ امیدوار کا پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن لڑنا تھا۔2امیدواروں کی جانب سے کاغذات واپس لینے پر بیرسٹرگوہر خان بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔

رؤف حسن کاکہنا تھا کہ وفاق میں عمر ایوب بھی بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔

  تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کاکہنا ہے کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن بھی مکمل ہو گئے ۔داؤد شاہ کاکڑ تحریک انصاف بلوچستان کے صدر ،جہانگیررند جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔انٹراپارٹی الیکشن کیلئے3پینل مدمقابل تھے۔پولنگ صبح10بجے سے شام 5بجے تک جاری رہی۔داؤد شاہ کاکڑ445ووٹ لیکر صوبائی صدر،ڈاکٹرمنیربلوچ435ووٹ لیکر دوسرے اور امین جوگیزئی 57ووٹ لیکر تیسرے نمبرپررہے۔

   تحریک انصاف کے چیف الیکشن کمشنر رؤف حسن کاکہنا تھاکہ یاسمین راشد پنجاب کی صدارت کے لئے امیدوار تھیں ۔خیبرپختونخوا میں بھی علی امین گنڈاپور کا واحد پینل سامنے آیا۔علی امین گنڈاپور اور یاسمین راشد بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ حلیم عادل شیخ کو پھر واحد پینل ہونے کی وجہ سے بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔