دیپیکاپڈوکون 95ویں آسکر ایوارڈز میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے

دیپیکاپڈوکون 95ویں آسکر ایوارڈز میں میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گے
کیپشن: Deepika Padukone will host the 95th Academy Awards(file photo)

ایک نیوز: بالی ووڈ اسٹار دیپکا پڈوکون 95ویں آسکر ایوارڈ میں نہ صرف ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی بلکہ میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق دیپیکا پڈوکون 95ویں آسکر میں پریزنٹر کے طور پر نظر آئیں گی۔ دیپیکا پڈوکون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ 95 ویں آسکر پر میزبانی کے فرائض سرانجام دیں گی۔ وہ امریکی اداکارہ ایریانا ڈیبوس کے ساتھ ہوسٹ کریں گی۔ دیپیکا پڈوکون کے علاوہ پریزنٹر کے طور پر ہالی ووڈ کی دیگر ہستیاں نظر آئیں گی۔

دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اس اعزاز کا حصہ بننے والوں میں ایملی بلنٹ، سیموئیل ایل جیکسن، ڈوین جانسن، مائیکل بی جورڈن، جینیل مونا، زو سلڈانا، جینیفر کونلی، ریز احمد، میلیسا میکارتھی سمیت دیگر شامل ہیں۔

یادرہے 95 ویں آسکرز اتوار 12 مارچ 2023 کو اے بی سی پر لائیو ٹیلی کاسٹ ہوں گے۔ 'اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز' (اے ایم پی اے ایس) نے آسکر کے لیے اہل 301 فیچر فلموں کی فہرست جاری کی ہے۔