فلوریڈا:طیارہ رہائشی علاقےمیں گرکرتباہ،ہلاکتوں کاخدشہ

فلوریڈا:طیارہ رہائشی علاقےمیں گرکرتباہ،ہلاکتوں کاخدشہ
کیپشن: Florida: Plane crashed in a residential area, death toll feared

ویب ڈیسک:امریکی ریاست فلوریڈامیں طیارہ رہائشی علاقےمیں گرکرتباہ ہوگیا،جس سےہلاکتوں کاخدشہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق ریاست فلوریڈا میں جمعرات کو ایک چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے موبائل ہوم پارک میں گرا جس کےنتیجےمیں طیارے میں آگ بھڑک اٹھی،جب کہ طیارے میں آتشزدگی سے متعدد موبائل گھروں نے بھی آگ پکڑ لی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر ہلاکتوں کی تعداد کاپتا نہیں لگایاجاسکا، تاہم حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
فائر حکام کے مطابق طیارے کو حادثہ شام7 بجے کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، طیارہ ایک گھر کے اوپر گرا جس سے دیگر گھروں کو آگ لگ گئی۔
طیارہ حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں طیارے کو مکمل طور پر تباہ دیکھا گیا ہے۔


حکام کا کہنا ہےکہ طیارے کے پائلٹ نے ریڈار سے غائب ہونے کے بعد قریب موجود ائیرپورٹ پر مے ڈے کال دی، اس وقت طیارہ رن وے سے 3 میل دوری پر تھا جہاں موبائل ہوم پارک واقع ہے۔
حکام کے مطابق طیارے کے رہائشی علاقے پر گرنے کی وجہ سے متعدد لوگوں کے مرنے اور زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔