خیبرپختونخوا:51 خواتین کا دہشتگردی میں ملوث ہونےکاانکشاف

خیبرپختونخوا:51 خواتین کا دہشتگردی میں ملوث ہونےکاانکشاف
کیپشن: خیبرپختونخوا:51 خواتین کا دہشتگردی میں ملوث ہونےکاانکشاف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں 2014 سے لے کر اب تک 51 خواتین دہشت گردی میں ملوث پائی گئیں، جن کی فہرست منظرعام پرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 2014 سے لے کر اب تک 51 خواتین دہشت گردی میں ملوث پائی گئی ہیں۔

دہشت گردی میں ملوث خواتین کی لسٹ آج نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس کے مطابق اس فہرست میں 30 خواتین دہشت گردی ، 13 اغواء،اور 3 ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہیں۔

سی ٹی ڈی کی جاری کردہ فہرست میں 2 خواتین ہھتہ خوری، 3 ٹیرر فائنینسنگ میں ملوث تھیں۔

پشاور میں 2 خواتین دہشت گردی، 2 اغواء ، اور دو بھتہ خوری میں پشاور سی ٹی ڈی کو مطلوب ہیں۔