9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس، پی ٹی آئی رہنماؤں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ایک نیوز: عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو  وڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پرانسداد دھشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے 17 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اعجاز چوہدری:

نو مئی کو زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے  کے کیس میں عدالت نے اعجاز چوہدری میں جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر تے ہوئے 17 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔تفتیشی افسر  اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔تفتیشی افسر مقدمہ کے چالان کی تیاری بارے عدالت کو آگاہ کیا۔اعجاز چوہدری سمیت دیگر کیخلاف زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے ۔تھانہ ریس کورس میں اعجاز چوہدری  سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

عمر سرفراز چیمہ:

عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ  کیس میں عدالت نے  سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر تے ہوئے17 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے عمر فسرفراش چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی  ۔تفتیشی افسر   نے کہا کہ مقدمہ کا چالان تیاری  کے مرحلہ میں ہے جلد پیش کر دیا جایے گا مہلت دی جائے۔

عمر سرفراز چیمہ اور دیگر کیخلاف گلبرگ میں عسکری ٹاور پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

میاں محمود الرشید:

جناح ہاؤس حملہ اور کلمہ چوک پر کینٹینر چلانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر تے ہوئے17 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔میاں محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم  ہونے پر  پیش کیا گیا میاں محمود الرشید پر نو مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر  جلانے، جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور کو جلانے کا الزام ہے ۔پی ٹی آئی رہنماء  میاں محموالرشید کیخلاف تھانہ سرور روڈ ، تھانہ گلبرک اور تھانہ نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔