بھارتی اداکارشاہ رخ خان کی طبیعت ناساز،،ہسپتال منتقل

بھارتی اداکارشاہ رخ خان کی طبیعت ناساز،،ہسپتال منتقل
کیپشن: Indian actor Shah Rukh Khan's condition is unwell, transferred to the hospital

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی طبیعت ناسازہوگئی۔جس کی وجہ سے اداکارکو احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق بالی و وڈانڈسٹری کےکنگ خان کو گرمی کی لہر کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ پانی کی کمی کا شکار ہو گئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کو گزشتہ روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ان دنوں شدید گرمی کی وجہ سے پورے ہندوستان میں گرمی کی لہر جاری ہے۔ بالی ووڈ کے کنگ خان بھی اس سے بچ نہ سکے۔
ان کی ٹیم کول کتہ نائٹ رائیڈ ر کے حالیہ آئی پی ایل کے میچ کے بعد شاہ رخ خان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، لیکن انہوں نے ملنے کے لئے آنے والے ایک اسپیشل پرستار کو مایوس نہیں کیا انہوں نے اپنے معذور مداح سے ملاقات کی ، انہیں گلے لگا کر اور ان کے ساتھ تصویریں کھنچوا ئی ہیں۔
اداکار ویڈیو میں تھکے ہوئے نظر آرہے تھے، اور وہ اپنے منیجراور سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ نظر آئے۔
بالی ووڈکنگ کی بیماری کی اطلاع ملتے ہی انڈسٹری میں تشویش کی لہردوڑگئی،اداکارکےساتھی اورمداح بھی پریشان ہوگئے۔