ورلڈکپ :بھارت کے 357رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 55پر آؤٹ

ورلڈکپ : بھارت کا سری لنکا کو جیت کیلئے 358رنز کا ہدف
کیپشن: ورلڈکپ : بھارت کا سری لنکا کو جیت کیلئے 358رنز کا ہدف

ایک نیوز: آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302رنز سے شکست دیدی۔

واکھنڈے میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکن کپتان  کوشل مینڈیس  نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 357رنز بنائے اور 358رنز کا ہدف دیا جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم محض 55رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔

بھارتی ٹیم کے اوپنر روہت شرما ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی نے 189 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم گل 92 اور کوہلی 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول 21، سوریا کمار یادیو 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ شریاس ایرنے82رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ کے ایل راہول 21اور روندرا جدیجہ 35رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان مدھوشانکا نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ  دشمنتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹانے میں کامیاب رہے ۔

بھارت کے 357رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 55رنز آؤٹ ہوگئی ۔سری لنکا کی طرف سے کوئی بھی بلے باز مزاحمت نہ کرسکا ۔ اینجلو میتھیوزاور مہیش تھیکشانانے 12بارہ رنز بنائے ،کیسن رجیتھانے  14رنز بنائے اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

بھارت کے محمد شامی نے پانچ اوورز میں 18رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ محمد سراج نے سات اوورز میں 16رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

قبل ازیں سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

لنکن کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے دھننجایا ڈی سلوا کی جگہ دشن ہیمنتھا پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کو دیکھا جائے تو  بھارت ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں  اب تک کی ناقابل شکست ٹیم ہے جو کہ 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سری لنکا  4  پوائنٹس کیساتھ 7 ویں نمبر پر  موجود ہے۔