سائفرکیس:شاہ محمودقریشی کی طبیعت بگڑگئی،ہسپتال پہنچادیاگیا

سائفرکیس:شاہ محمودقریشی کی طبیعت بگڑگئی،ہسپتال پہنچادیاگیا
کیپشن: سائفرکیس:شاہ محمودقریشی کی طبیعت بگڑگئی،ہسپتال پہنچادیاگیا

ایک نیوز: سائفرکیس،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت خراب،عدالت نے جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر اجازت دی۔

جیل انتظامیہ نےکہا کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانےہیں،جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو پمز ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں جوڈیشل پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔