پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم افغان طالب علموں کی تصدیق کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم افغان طالب علموں کی تصدیق کا فیصلہ
کیپشن: Decision on verification of Afghan students studying in Punjab University

ایک نیوز : پاکستان کی جامعات میں زیرتعلیم پاکستانی شہریت رکھنے والے افغان طلباء کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
  وائس چانسلر جامعہ پنجاب  ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں کثیر تعداد میں افغان طلباء زیرتعلیم ہیں، افغانستانی شہریت والے طلباء سفارتخانے کے زریعے داخلہ لیتے ہیں، پاکستانی شہریت رکھنے والے افغانیوں کی ویریفیکیشن کی جاتی ہے۔
 ڈاکٹر خالد محمود کا مزید کہنا ہے کہ کچھ طلباء غلط شناختی کارڈ نمبر کا استعمال بھی کرتے ہیں، ایسے طلباء کو داخلہ نہیں دیا جاتا، بوقت ضرورت پاکستانی شناخت رکھنے والے افغان طلباء کی نادرا سے ویریفیکیشن کرائیں گے۔