آئرن مین سے متعلقہ اشیاء رکھنے والے مداح نے ریکارڈ بنا دیا

آئرن مین سے متعلقہ اشیاء رکھنے والے مداح نے ریکارڈ بنا دیا
کیپشن: A fan with Iron Man-related items sets a record

ایک نیوز:جنوبی امریکا کے ملک پیرو سے تعلق رکھنے والے ایک مارول مداح نے آئرن مین سے متعلقہ 1548 یادگاریں جمع کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔


میگوئل آندریز زیویئر نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2007 میں آئرن مین سے متعلقہ پہلی چیز ایک سیکنڈ ہینڈ ایکشن فیگر حاصل کی تھی اور اس سے اگلے سال ریلیز ہونے والی آئرن مین کی فلم نے انہیں اور چیزیں جمع کرنے کی جانب راغب کیا۔
زیویئر کے ذخیرے میں فی الوقت 1548 اشیاء موجود ہیں جن میں ایکشن فیگر، مجسمے، کتابیں، ڈی وی ڈی، کپڑے کی اشیاء، بیک پیک اور دیگر شامل ہیں۔
زیویئر کا کہنا تھا کہ وہ آئرن مین کے حسِ مزاح اور ذہانت کے ساتھ ان میں موجود انسانی عیوب جیسے کہ گھمنڈ اور انا کو سراہتے ہیں۔
 آئرن مین کی اشیاء جمع کرنے کے عمل کے سبب ان کے دیگر مداحوں کے ساتھ روابط ہوئے۔ اس دوران انہوں دیکھا کہ ایسے بہت سے لوگ ہیں جو آئرن مین کے کردار کے ساتھ اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر کو بھی سراہتے ہیں۔زیویئر سے قبل یہ ریکارڈ فلپائنز سے تعلق رکھنے والے آئرن مین کے مداح نیتھنئیل لکشامانا کے پاس تھا۔ ان کے پاس آئرن مین کی 351 اشیاء موجود تھیں۔