بلاول بھٹو کا لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کااعلان

بلاول بھٹو کا لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کااعلان
کیپشن: بلاول بھٹو کا لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کااعلان

ویب ڈیسک:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بلوچستان کے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے  پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز دیدی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ بلوچستان سے سرفرازبگٹی بلا مقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں، ہم بلوچستان میں حکومت چلائیں گے، ہم بینظیر بھٹو کی سوچ کے ساتھ اس صوبے میں حکومت چلائیں گے۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھاکہ تمام جماعتوں کو دعوت ہے کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر ہمارے ساتھ آئیں، کوئی ایک جماعت بلوچستان کے مسائل کا حل نہیں نکال سکتی۔ بلوچستان ایسا صوبہ ہے جہاں پر بہت سارے مسائل ہیں، بلوچستان کے مسائل کو مل کر حل کرنے کی کوشش کریں گے، میں نے سرفراز بگٹی سے گزارش کی ہے کہ پہلا دورہ گوادر کا ہوگا، گوادر میں بہت نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کاکہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق دہشتگردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کریں گے ۔ ہم بلوچستان میں حکومت چلائیں گے یہاں معاشی معاہدے پر عمل کریں گے، ہم پیپلزپارٹی کے معاشی معاہدہ سے ہی عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کریں گے