نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نےعہدےکاحلف اٹھالیا

نومنتخب وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نےبلوچستان اسمبلی کاحلف اٹھالیا
کیپشن: Newly elected Chief Minister Sarfaraz Bagti took oath of Balochistan Assembly

ایک نیوز:نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی  نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

 حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کوئٹہ میں ہوئی،گورنربلوچستان ملک عبدالولی کاکڑنےنومنتخب وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی سےحلف لیا۔
تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹوزرداری،اراکین بلوچستان اسمبلی نے شرکت کی۔
نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان 2013 میں پہلی بار رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے،سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور نواب ثنا اللہ زہری کی صوبائی حکومتوں میں بحیثیت وزیرداخلہ اپنی خدمات پیش کیں۔
بعد ازاں 2023 میں بننے والے نگران سیٹ اپ میں بحیثیت وفاقی وزیر داخلہ کام کیا اور انتخابات سے قبل وزارت سے استعفیٰ دے کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور اب پی بی-10 ڈیرہ بگٹی سے کامیابی حاصل کرکے وزیراعلیٰ کے مضبوط کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے اور بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔