ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی 

 ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی 
کیپشن:  ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی 

ویب ڈیسک: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے باوجود مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 9 روپے 51 پیسے کمی کی گئی، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار 30 روپے مقرر کر دی گئی۔
یاد رہے کہ فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے مقرر کی گئی تھی۔